: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ نے ترکی میں حزب اختلاف کے ایک اہم سیکولر اخبار جمهوريت کے ایڈیٹر
اور اس 12 سینئر صحافیوں کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ترکی میں بغاوت کی کوشش
کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی امریکہ حمایت
کرتا ہے لیکن میڈیا مراکز کو
بند کرنا اور گزشتہ چند دنوں میں صحافیوں کو حراست میں لینا شدید تشویش کی
بات ہے۔ مسٹر کربی نے کہا کہ ترکی میں جس طرح میڈیا پر دباؤ بنایا جا رہا ہے اور
وہاں کے سب سے زیادہ باوقار اخبار کے ایڈیٹر کو گرفتار کیا گیا اس سے
امریکہ فکر مند ہے۔